28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومتجارتی خبریںسفری خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر74.68 فیصدکی نموریکارڈ

سفری خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر74.68 فیصدکی نموریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی): سفری خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر74.68 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو947 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 74.68 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2022 میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو542.170 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مالی سال2023 میں پرسنل سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 938.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022کے مقابلہ میں 74.11 فیصدزیاد ہے ، مالی سال 2022 میں پرسنل سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو539.12 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

- Advertisement -

تجارتی خدمات کے شعبہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر174 فیصدکی نموریکارڈکی گئی، مالی سال 2023 میں تجارتی خدمات کی برآمدات سے ملک کو8.37 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2022 میں 3.050 ملین ڈالرتھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383497

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں