13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسلامتی کونسل میں امریکی قرارداد یوکرین تنازعہ کے پرامن تصفیے کی کوششوں...

سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد یوکرین تنازعہ کے پرامن تصفیے کی کوششوں کے لئے نقطہ آغاز ہے، روس

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔25فروری (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ یوکرین بحران پر سلامتی کونسل میں پیش کی گئی امریکی قرارداد تنازعہ کے پرامن تصفیے کی جانب مزید کوششوں کے لئے ایک نقطہ آغاز ہے۔ سلامتی کونسل نے پیر کو امریکا کی تجویز کردہ قرارداد کی منظوری دی۔

شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندہ واسلی نیبنزیا نے کہا ہے کہ یوکرین کے بحران پر امریکا کی تجویز کردہ قرارداد، جسے سلامتی کونسل نے پیر کو منظور کیا ہے، پرامن تصفیے کی جانب مزید کوششوں کے لئے ایک نقطہ آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظور کیا گیا متن کامل نہیں ہے لیکن یہ بنیادی طور پر سلامتی کونسل کی جانب سے ایک تعمیری اور مستقبل کے حوالے سے دستاویز تیار کرنے کی پہلی کوشش ہے جو تنازعات کے شعلوں کو بھڑکانے کی بجائے امن کے راستے کی بات کرتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ منظور شدہ قرارداد میں تنازعہ کے فوری خاتمے کی اپیل کی گئی، جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور روس اور یوکرین کے درمیان دیرپا امن پر زور دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565876

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں