سلامتی کونسل نے صومالیہ میں افریقن یونین کی نئی امن مشن فورس میں کمی کی قرارداد کی متفقہ منظوری دے دی

84
سلامتی کونسل نے صومالیہ میں افریقن یونین کی نئی امن مشن فورس میں کمی کی قرارداد کی متفقہ منظوری دے دی

اقوام متحدہ۔1اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صومالیہ میں افریقن یونین کی نئی امن مشن فورس کے دو ہزار ارکان کی واپسی کی قرارداد کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔

نئے مشن کا مقصد صومالیہ میں 2024تک آہستہ آہستہ افریقن یونین کے تقریباً 20ہزار عملے کے ارکان کی تعداد صفر کی جائے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات جس کے پاس رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت ہے ،نے قرارداد کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد کئی ماہ کی تعمیری بات چیت کا نتیجہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے رواں ماہ کے آغاز میں افریقن یونین کے مشن کے جاری رہنے کی توثیق کی تھی اور تجویز دی تھی کہ امن فورس کی تعداد میں کمی 4مراحل میں کی جائے گی جو رواں سال کے آخر تک شروع کی جائے گی۔ منظور شدہ قرارداد میں رواں سال 2,000 اہلکاروں کی واپسی کی توثیق کی گئی ہے۔