اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 7 جولائی سے میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہو گا۔
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے راجہ اشتیاق احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ چیمپئن شپ میں راولپنڈی کی فٹ بال کلبوں کے رجسٹرڈ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی حصہ نہیں لے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ پی ایف ایف قوانین کے مطابق ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 6 جولائی کو منعقد ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز اور قوانین کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے انتخاب کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481706