سماجی تنظیم قطر چیریٹی کی اعلیٰ انتظامیہ کا سانگھڑ کا دورہ،منصوبوں کا جائزہ لیا

117

تفصیلات کے مطابق قطر چیریٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحمن، انچارج پروگرام کوآرڈینیٹر وقاص حلیم ،میڈیا آفیسر جہانزیب خان اور ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر سانگھڑ محمد اشرف مغل کے ساتھ مل کر قطر چیریٹی کے سانگھڑ ضلع میں مختلف منصوبوں پینے کے پانی، مسجد، دکان، سلائی مشینوں کی تقسیم، سولر پمپ اور دیگر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کنٹری ہیڈ امین عبدالرحمن نے کہا کہ قطر چیریٹی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فلاحی سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہے، قطر چیریٹی تنظیم کے قیام کا مقصد ہی غریب اور لاچار افراد کی خدمت کرنا ہے انشاءاللہ دن بدن فلاحی کاموں میں بہتری لائی جائے گی۔ اس موقع پر مقامی افراد اور قطر چیریٹی کی ٹیم بھی موجود تھی۔