سمندرپارپاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں 24.9 فیصداضافہ

60

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):سمندرپارپاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 24.9 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے 14.203 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے 11.372 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، دسمبر2020 میں سمندرپاکستانیوں نے 2.437 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال دسمبرکے مقابلہ میں 16.2 فیصد اورنومبر2020 کے مقابلہ میں 4.2 فیصد زیادہ ہے، دسمبر2019 میں سمندرپاکستانیوں نے 2.097 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ترسیلات زرکے حوالہ سے سعودی عرب سرفہرست رہاہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے مالی سال کے پہلے نصف میں 3.955 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3.174 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے اس مدت میں 2.956 ارب ڈالرکی ترسیلات زرکیں، جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.5 فیصدزیادہ ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے اس عرصہ میں 1.877 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔