سمندر اور ساحل سمندر کو صاف رکھ کر ہی ہم قدرتی نظام کی حفاظت کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرسینیٹر شیری رحمان کا پیغام

234
زیادہ گرمی میں ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے بروقت اور پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وفاقی وزیر شیری رحمان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کہا ہے کہ سمندروں میں آلودگی اور فضلے میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، ‏یہ آلودگی نا صرف سمندری حیات بلکہ خشکی پر رہنے والے جانداروں کو متاثر کرتی ہے، سمندر اور ساحل سمندر کو صاف رکھ کر ہی ہم قدرت کے اس اعلی نظام کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ‏آج دنیا بھر میں سمندر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان کو سمندر کا عالمی دن خصوصی طور پر منانا چاہئے، ہم ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہیں جن کی سرحد سمندر کے ساتھ متصل ہے، ہمیں خاص طور پر اپنے سمندر کی اہمیت، اس سے منسلک حیاتیات اور ماحولیاتی پہلو کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏زمین کی سطح کا تقریباً 70 فیصد پانی سے ڈھکا ہوا ہے، ہماری دھرتی پر موجود پانی کا تقریباً 96.5 فیصد سمندروں کے پانی پر مشتمل ہے، سمندر ہمارے سیارے کی 50 سے 75 فیصد آکسیجن پیدا کرتے ہیں، ہمارے زمین کا موسم، ماحولیات اور بارشیں سمندر پر ہی منحصر ہیں، ‏بدلے میں ہم نے سمندروں کو فضلے اور پلاسٹک کا ڈھیر بنا دیا ہے،

اس وقت سمندروں میں ناقابل فہم مقدار میں پلاسٹک اور فضلہ موجود ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ سٹڈیز کے مطابق صرف سمندروں کے سطحی پانیوں میں 51 ٹرلین پلاسٹک کے ٹکڑے موجود ہیں، سمندروں میں آلودگی اور فضلے میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، ‏یہ آلودگی نا صرف سمندر کی حیاتیات بلکہ خشکی پر رہنے والے ہر جانداروں کو متاثر کرتی ہے، سمندر اور ساحل سمندر کو صاف رکھ کر ہی ہم قدرت کے اس اعلی نظام کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ ساحل سمندر اور سمندر کو اپنے گھر کی طرح صاف ستھرا رکھا جائے