23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسندھ میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے ٹاسک فورس تشکیل...

سندھ میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی

- Advertisement -

کراچی۔ 10 ستمبر (اے پی پی):سندھ کی نگراں حکومت نے صوبے بھر میں بجلی چوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت نے بجلی چوری کے خلاف مہم کیلئے سیکرٹری داخلہ سندھ کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی سیکرٹری انرجی، پاور ڈویژن کا نمائندہ، ایڈیشنل آئی جی پولیس سندھ، کمشنر، ڈی آئی جی (متعلقہ علاقوں)، حیسکو/سیپکو کے سی ای او اور کنوینر کی جانب سے نامزد کردہ کوئی دوسرا شریک رکن، ٹاسک فورس کے ارکان میں شامل ہوں گے۔

ٹاسک فورس کو تجارتی، زرعی، صنعتی و گھریلو صارفین کے زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف بھرپور مہم چلانے کے لئے پائیدار حکمت عملی وضع کرنے کا اختیار ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹاسک فورس ڈویژنل، ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی (ڈی ای سی) کے ذریعے شروع کیے گئے آپریشن کی نگرانی اور کوآرڈینیٹ بھی کرے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388835

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں