کراچی۔ 04 جنوری (اے پی پی):سندھ پولیس کی جانب سے گزشتہ چار ماہ کے عرصے ستمبر اور دسمبر 2023 کے درمیان صوبے بھر میں امن و امان کیلئے کی جانی والی سرگرمیوں میں خاطر خواہ پیش رفت کی گئی۔ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس رفعت مختار راجہ کو پیش کی گئی کارکردگی رپورٹ کے مطابق چھاپوں، اسنیپ چیکنگ، پٹرولنگ اور دیگر مختلف کارروائیوں کے ذریعے مجموعی طور پر6655 اشتہاری اور 11252 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
جامع رپورٹ میں متعدد کامیاب کارروائیوں پر روشنی ڈالی گئی، جن میں پولیس مقابلے، جرائم پیشہ گروہوں کا قلع قمع ، ڈکیتی، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کاروں کی گرفتاری سے متعلق گرفتاریاں شامل ہیں۔ سندھ بھر میںکاررائیوں کے دوران6820 ڈاکو، 23دہشت گرد، 6 ٹارگٹ کلرز، 5 ہائی وے پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو، اور 6 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 972 پولیس مقابلوں کے دوران97 ڈاکو اپنے انجام کو پہنچے، جبکہ سندھ بھر میں 1340 جرائم پیشہ گروہوں کو بھی گرفتار کیاگیا ہے، کراچی میں393 پولیس مقابلوں میں 3812 ڈاکو، 1دہشت گرد، 2 ہائی وے پر ڈکیتیان کرنے والے ڈکیت، 6 اغوا کار، 855 اشتہاری اور 3631 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں شہر سے 1133 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔
حیدرآباد رینج میں 1699 ملزمان، 998 اشتہاری اور 2111 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اس کے ساتھ 59 ڈکیت گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔ میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر، اور لاڑکانہ جیسے دیگر رینجز میں اسی طرح کی کوششوں نے اہم گرفتاریوں، انکانٹر کے اعداد و شمار، اور گینگ کو ختم کیا گیا۔
مزید برآں، رپورٹ میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان کامیاب مقابلوں پر روشنی ڈالی گئی، جس کے نتیجے میں مشتبہ افراد، ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ آپریشنز کے دوران ضبط شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کا کافی ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا، جس میں دستی بم، گولہ بارود کے رانڈز، پستول، رائفلز، شاٹ گنز، ایس ایم جیز اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔
منشیات اور گٹکا/موا مافیا کے خلاف کریک ڈان کے نتیجے میں متعدد مشتبہ افراد کی گرفتاری، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے اور متعدد غیر قانونی مینوفیکچرنگ یونٹس کو بند کیا گیا۔ ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈان کے نتیجے میں 5203 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آئس، ہیروئن، چرس اور ناجائز شراب برآمد کی گئی۔ گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی میں4447 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور بھاری مقدار میں گٹکا/ ماوا ضبط کیا گیا جس کے نتیجے میں 79 مینوفیکچرنگ یونٹس بند کر د یئے گئے۔