سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لینا خوش آئند ہے، چوہدری فواد حسین

51
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لینا خوش آئند ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏خوشی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، دنیا میں اس وقت ٹیکنالوجی کی جنگ چل رہی ہے، کمپنیاں ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہیں، ہمارے ریگولیٹری اداروں اور جج صاحبان کو اس لڑائی سے علیحدہ رہنا چاہئے اور جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرے اسے خوش آمدید کہیں۔