سنسناٹی اوپن ٹینس،ٹاپ سیڈڈ اٹلی کے جینک سنر مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے

132

اوہائیو۔19اگست (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک جینک سنر اور امریکی ٹینس سٹار فرانسز ٹیافو سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے، 22 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویروف کو شکست د ے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ،26 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی فرانسس ٹیافو نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو مات دی ۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 22 سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کے الیگزینڈر زویروف 6-7(9-11)،7-5 اور 6-7(4-7)سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔دوسرے سیمی فائنل میچ میں 26 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی فرانسز ٹیافو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونےکو 6-4،1-6 اور 6-7(4-7)سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔