21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسنٹرل فلڈ انفارمیشن سیل ڈی جی پی آر نے مختلف اضلاع میں...

سنٹرل فلڈ انفارمیشن سیل ڈی جی پی آر نے مختلف اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

- Advertisement -

لاہور۔21اگست (اے پی پی):سنٹرل فلڈ انفارمیشن سیل ڈی جی پی آر نے مختلف اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ترجمان کے مطابق قصور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ریسکیو آپریشن کے دوران 93 کشتیاں، 688 لائف جیکٹس، 20 ڈمپر، 6 ٹریکٹر،2 ایکسیویٹر استعمال ہوئے اور 13ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں۔ 24 ہزار سے زائد افراد اور16000 سے زائد مویشیوں کو ریسکیو کیا گیا۔

ضلع اوکاڑہ میں ریسکیو سرگرمیوں کیلئے 11 ریلیف سنٹرز 36 بوٹس اور 756 لائف جیکٹس فراہم کی گئی ہیں۔ ضلع پاکپتن میں 52 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں اور 11 ہزار سے زائد شہریوں اور 700 سے زائد جانورں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ وہاڑی میں 4 ہزار سے زائد افراد کو 17 ریلیف کیمپس 10 میڈیکل سنٹرز 23 بوٹس اور 230 لائف جیکٹس کے استعمال سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

بہاولپور میں 30 فلڈ ریلیف کیمپس اور 16 ریسکیو سپاٹس قائم کئے گئے جبکہ سرگرمیوں کیلئے 23 کشتیاں زیر استعمال ہیں۔ ڈی جی پی آر سنٹرل فلڈ انفارمیشن سیل کے مطابق انتہائی خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کوسو فیصد خالی کروایا چا چکا ہے جبکہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو چوکنا رہنے کے واضح احکامات ہیں۔

ترجمان سنٹرل فلڈ انفارمیشن سیل کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے مگر پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم سلیمانکی ہیڈ پر اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کی سطح میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، ملتان، لودھراں اور بہاولپور کے نشیبی علاقے تاحال سیلاب کی زد میں ہیں۔ سنٹرل فلڈ انفارمیشن سیل کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381205

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں