34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسوئی ناردن کے تحت گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری، پنجاب،...

سوئی ناردن کے تحت گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری، پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد میں مزید 216 گیس کنکشن منقطع

- Advertisement -

لاہور۔30نومبر (اے پی پی):سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید216 گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے، 287انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کر دیئے گئے جبکہ6 کروڑ 90لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے،سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 38 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 14کنکشن منقطع کیے ،21انڈر بکنگ کیسز بھی پروسیس/اندراج کیے گئے اور 6کروڑ16لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

سوئی نادرن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13کنکشن منقطع کیے گئے اور 40ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8کنکشن جبکہ راولپنڈی میں 4کنکشن منقطع کئے گئے۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 43کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 5کنکشن منقطع کیے گئے اور 46انڈر بلنگ کیسز پروسیس /اندراج ہوئے ،45لاکھ20ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

- Advertisement -

ٹیم نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2کنکشن منقطع کیے اور 3لاکھ کے جرمانے کیے گئے،ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 109انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور 1لاکھ40ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔گیس چوروں کے خلاف 2 ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں،سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 62کنکشن منقطع کیے جبکہ 32انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے اور 21لاکھ10ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے، کارروائی کے دوران 3 ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں۔

ساہیوال میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈائون کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4اور 10انڈر بلنگ کیسز اندراج کیے جبکہ 1لاکھ 10ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے ۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا۔سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 8کنکشن منقطع کیے گئے اور 69انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے ، ٹیم نے کارروائی کے دوران 1لاکھ 70ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415396

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں