سوئی گیس کے نئے کنکشن پر پابندی کے خاتمے اور اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیمیں کابینہ کی کمیٹی دیکھ رہی ہے اس بارے میں جلد فیصلہ ہو جائے گا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

213

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سوئی گیس کے نئے کنکشن پر عائد پابندی کے خاتمے اور اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیمیں کابینہ کی کمیٹی دیکھ رہی ہے جلد اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔ منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی کمیٹی سوئی گیس کے نئے کنکشن پر عائد پابندی اٹھانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے، اس پر جلد فیصلہ ہو جائے گا اور عوام کو نئے کنکشن لگانے کی باقاعدہ اجازت دیدی جائے گی۔