ملتان۔ 16 اپریل (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جانب سے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ملتان شہر کے متعدد علاقوں سے 5 میٹرز ،منقطع کر دیئے گئے۔ تازہ کارروائیوں میں غیر قانونی گیس مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران غیر قانونی گیس کے استعمال میں ملوث 1 گھریلو میٹر کو کمرشل استعمال کرنے پر منقطع کیا گیا۔2 میٹرز غیر قانونی استعمال کے باعث جبکہ02 مزید میٹر جو کہ کمپریسر استعمال کرنے میں ملوث پائے گئے ،منقطع کر دئیے گئے
۔ترجمان سوئی گیس کے مطابق صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کےلئے کارروائیاں جاری رہیں گی،جس کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582793