26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںسوات، گھریلو ناچاقی پر والد کے ساتھ مل کر سوتیلی ماں کو...

سوات، گھریلو ناچاقی پر والد کے ساتھ مل کر سوتیلی ماں کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

- Advertisement -

پشاور۔ 16 مارچ (اے پی پی):سوات میں گھریلو ناچاقی پر والد کے ساتھ مل کر سوتیلی ماں کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ سوات پولیس کے مطابق گزشتہ روز مسماۃ (گ) کے قتل کی اطلاع کے پیش نظر تھانہ خوازہ خیلہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔

وہاں پہلے سے موجود مقتولہ کے بھائی علی جان نے بتایا کیا کہ میری بہن کی 7 سال قبل دوسری شادی ہوئی تھی۔ کافی عرصے سے مقتولہ بہن اور شوہر کے مابین گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی جس کی بنا پر میری بہن کو ان کے شوہر خکلے ولد شموزے اور سوتیلے بیٹوں رحمت علی اور حبیب اللہ (پسران خکلے) نے مل کر قتل کیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ پر ملزمان کے خلاف تھانہ خوازہ خیلہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی پی او سوات ناصر محمود کی ہدایات پر ایس پی اپر سوات شوکت علی اور ایس ڈی پی او سرکل خوازہ خیلہ جمعہ رحمٰن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ زاہد شاہ نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ نہایت حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے گھریلو ناچاقی کی بنا پر والد کے ساتھ مل کر اپنی سوتیلی ماں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے والے ملزمان (سوتیلے بیٹے) رحمت علی اور حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعہ میں ملوث تیسرے ملزم خکلے (مقتولہ کا شوہر) کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573302

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں