سورج مکھی کی مخلوط کاشت کیلئے زمین کی تیاری کے دوران گہرا ہل ،متوازن کھادوں کا استعمال ضروری ہے، ترجمان آئل اینڈ سیڈ ڈویلپمنٹ بورڈ

143
Sunflower

فیصل آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی):آئل اینڈ سیڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سورج مکھی کی مخلوط کاشت بارے سفارشات جاری کر دی ہیں۔

بورڈ کے ترجمان نے بتا یا کہ سورج مکھی کی مخلوط کاشت کیلئے زمین کی تیاری کے دوران گہرا ہل چلایا جانا اور متوازن کھادوں کا استعمال ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کاشت سے پہلے صرف سورج مکھی لگائیں جب وہ اگ آئے تو بی ٹی کپاس کے چوپے لگا دیئے جائیں۔اسی طرح کماد میں ایک وٹ پر سورج مکھی اور دوسری وٹ پر کماد کاشت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف بھی مشاورت کیلئے موجود ہے لہٰذا ان کی معاونت سے دونوں فصلوں کی مرحلہ وار نگہداشت کے بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔