24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںسول ڈیفنس کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن ،18 بھکاری...

سول ڈیفنس کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن ،18 بھکاری گرفتار

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی زیر نگرانی سول ڈیفنس ٹیموں نےاسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کے دوران 18 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ۔

منگل کو ترجمان آئی سی ٹی کے بیان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی زیر نگرانی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے جی ٹین ، ایف ٹین ،آبپارہ اور جی الیون کے علاقوں سے 18 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا جن میں سے پیشہ ور بھکاریوں کو تھانے جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401978

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں