- Advertisement -
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):سونیری بینک لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس (پی اےٹی)منافع میں سال2024 کے دوران 2.96 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ بینک کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال 2024 کے دورا ن سونیری بینک لمیٹڈ کا بعد از ٹیکس منافع 5.9 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ 2023 میں بینک کو 6.08 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا ۔
اس طرح سال 2023 کےمقابلہ میں گذشتہ سال 2024 کے دوران سونیری بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 0.18 ارب روپے یعنی 2.96 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالیاتی نتائج کے مطابق گذشتہ سال 2024 کے دوران سونیری بینک لمیٹڈ کی فی حصص آمدن 5.51 روپے کے مقابلہ میں 5.35 روپے تک کم ہوگئی ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572440
- Advertisement -