سونے کی درآمدات میں اکتوبر کے دورا ن 21.71 فیصد اضافہ ہوا ، شماریات بیورو

82
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):اکتوبر 2020 کے دورا ن سونے کی درآمدات میں 21.71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران سونے کی درآمدات 213ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ ستمبر 2020 میں سونے کی درآمدات کا حجم 175 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح ستمبر 2020 کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 38 ملین روپے یعنی 21.71فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔