سونے کی فی تولہ قیمت میں 50روپے اضافہ

89
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

کراچی ۔11 اگست (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 6ڈالرز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1287ڈالر کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میںاضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت50روپے اضافے سے50950 ،دس گرام سونے کی قیمت 43روپے اضافے سے 43671روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت730روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔