سویٹزرلینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 16.7 فیصد اضافہ

90
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیاد پر 16.7 فیصد اضافہ ہواہے۔

بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سوئٹزرلینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 23.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوئٹزرلینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 20.4 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،دسمبر2021 میں سوئٹزرلینڈسے ترسیلات زرکاحجم 4.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2020 کے مقابلے میں کم ہے، دسمبر2020 میں سوئٹزرلینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے سہولیات، اقدامات اورترغیبات دینے کے نتیجے میں ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.3 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔