- Advertisement -
کراچی۔ 10 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ رائونڈز،117 گرام آئس،52 گرام کرسٹال اور 10بوتلیں شراب برآمدکرلیں۔
پیر کو ترجمان سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہاب جان،گلزار احمد عرف ملا چپس،کامران عرف کامی،شاہ ڈیو اور عبدالمالک شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو تھانہ گارڈن، عیدگاہ،نبی بخش اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیاہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558321
- Advertisement -