- Advertisement -
اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 664 ارب روپے حاصل کر لئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نیلامی کیلئے سٹیٹ بینک نے 550 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم نیلامی کے دوران 664 ارب روپے حاصل کئے گئے۔
گزشتہ نیلامی کے برعکس بدھ کو ہونے والی نیلامی میں مختلف مدت کے ٹریژری بلز پر منافع کی شرح میں 66 سے لے کر 90 بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ شرح سود میں حالیہ کمی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597161
- Advertisement -