40.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںسٹیٹ بینک کی جانب سے مالی سال کے لئے زرعی قرضوں کی...

سٹیٹ بینک کی جانب سے مالی سال کے لئے زرعی قرضوں کی تقسیم کا ہدف 2,250 بلین روپے مختص کیا گیا ہے ، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ

- Advertisement -

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):زرعی شعبے کے فروغ اور زرعی شعبے میں قرضوں کے بہائو کو بڑھانے کے لئے حکومتی ایجنڈے کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال کے لئے زرعی قرضوں کی تقسیم کا ہدف 2,250 بلین روپے مختص کیا ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال کے لئے زرعی قرضوں کی تقسیم کا ہدف 2,250 بلین روپے مختص کیا ہے جو پچھلے سال کے 1,776 بلین روپے سے 26.7 فیصد زیادہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 47 رسمی مالیاتی ادارے کسان برادری کو زرعی قرضے فراہم کر رہے ہیں جن میں 5 بڑے تجارتی بینک، 13 درمیانے درجے کے گھریلو نجی بینک، 6 اسلامی بینک، 02 خصوصی بینک (زیڈ ٹی بی ایل اور پی پی سی بی ایل)، 11 مائیکرو فنانس بینک اور 10 مائیکرو فنانس ادارے/دیہی امدادی پروگرام (ایم ایف آئیز /آر ایس پیز) شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=521450

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں