23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف...

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی مہم جاری ہے، چیف ٹریفک آفیسر

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 07 ستمبر (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبادکی جانب سے زائد دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی و انفورسمنٹ مہم جاری ہے لہٰذاشہری اپنی گاڑیوں کو فٹ حالت میں سڑکوں پر لائیں کیونکہ زائد دھواں دینے والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی اور بیماریوں کا باعث بنتی ہیں اسلئے شہری سڑکوں پر اپنی اور دوسروں کی صحت کو خطرہ میں مت ڈالیں۔

ان خیالات کااظہار چیف ٹریفک آفیسرفیصل آبادمقصود احمد لون نے مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کے دوران کیا۔اس موقع پر سی ٹی اونے تمام ٹریفک سرکل آفیسرز اور سیکٹرانچارجز کو بھی ہدایت کی کہ وہ زائد دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن یونٹ عوام الناس میں اس مہم کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں مصروف عمل ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ اس مہم کے تحت کی جانے والی کارروائی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ بھی لیا جارہا ہے تاہم اس سلسلہ میں شہریوں کا تعاون مہم کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مہم کا اطلاق ضلع بھر میں موٹر سائیکل سے لیکر ہیوی ٹریفک تک تمام طرح کی ٹرانسپورٹ پر کیا جارہا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387803

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں