اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کے تبادلوں اور سنیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کل بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا پانچ رکنی آئینی بنچ کرے گا ۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ کے دیگر جج صاحبان میں جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس صلاح الدین پنھور اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں ۔
قبل ازیں گزشتہ سماعت پر درخواست گزار ججز کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر وکیل منیر اے ملک نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 200(1) کو الگ الگ نہیں دیکھا جا سکتا اور اسے آرٹیکل 200(2) کے ساتھ مل کر پڑھنا چاہئے۔جج کا تبادلہ ایک انتظامی عمل ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ایگزیکٹو اس اختیار کو کیسے استعمال کرے؟۔