- Advertisement -
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام لاءکلرک شپ پروگرام کے لیے 15مئی تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام لاءکلرک شپ پروگرام لاءکلرکس کی اسامیوں کا اعلان کیا گیاتھا ، پروگرام ایک سالہ دورانیہ پر مشتمل ہے ۔
جس کا آغاز جون 2025 میں ہوگا۔ لاءکلرک شپ درخواست فارم، مطلوبہ قابلیت اور شرائط پر مشتمل اشتہار سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹwww.supremecourt.gov.pk پر بھی دستیاب ہے۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار درخواست فارم میں درج شرائط و ضوابط کے مطابق لا کلرک شپ پروگرام کے لیے 15مئی، 2025 تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592171
- Advertisement -