سپریم کورٹ کے فیصلے سے عمران خان اور ان کی کمپنی کا جھوٹ اور پراپیگنڈہ بے نقاب ہوا ،وزیراعظم محمد شہباز شریف

309
وزیراعظم شہباز شریف کی رضا حیات ہراج کی رہائشگاہ آمد، والد کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے عدم اعتماد سے متعلق تفصیلی فیصلے سے عمران خان اور ان کی کمپنی کا جھوٹ اور پراپیگنڈہ بے نقاب ہوا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انتہائی شرمناک ہے کہ عمران خان نے آئین کو مجروح کرنے کی کوشش کی اور حکومت کی تبدیلی سے متعلق جھوٹ گھڑا۔ انہوں نے کہا کہ معزز عدالت کا فیصلہ پڑھنا سب کےلئے ضروری ہے ۔