سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کو سابق وزیر اعظم ،صدر ، سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے خلاف آرٹیکل6 کے تحت کارروائی کرنا ہو گی، خواجہ سعد رفیق

70
مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 سٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے 16 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے اور جسٹس مظہر عالم کے نوٹ کے بعد پارلیمنٹ کو سابق وزیر اعظم ،صدر ، سپیکر اورڈپٹی سپیکر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہو گی۔

وفاقی وزیر نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ کو سابق وزیر اعظم ،صدر ، سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کرنا ہو گی وگرنہ ہر آنے والا آئین کی بے حرمتی کرتا رہے گا۔

دریں اثنا وفاقی وزیر ہوابازی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کی اطلاع عمران مافیا پر بجلی بن کر گری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف یا ریاست کا بھلا ہونا فتنہِ عمرانیہ کو منظور نہیں۔