ویلنگٹن ۔9جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں ویلنگٹن نے ناردرن ڈسٹرکٹ کو 80 رنز سے ہرا دیا، ناردرن ڈسٹرکٹ کی ٹیم 186رنز کے تعاقب میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہفتہ کو کھیلے گئے لیگ کے 12 ویں میچ میں ویلنگٹن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، اوپنر فن ایلن نے 39 گیندوں پر 75 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ڈیون کانوے 45 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ناردرن ڈسٹرکٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام اور پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 105 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ٹم سیفرٹ نے نصف سنچری بنائی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، مائیکل بریسویل نے 4 اور جیمز نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔