سپکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیابی پرپاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

103

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے لندن میں منعقد ہونے والے بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتنے پرپاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ہفتے کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے علی امین گنڈا پور اور علی زاہد کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی مبارکباد دی۔ ادھر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے بھی ورلڈ کپ جیتنے پرپارلیمانی ٹیم کومبارکباد دی ہے۔ اپنے الگ پیغام میں انہوں نے ٹورنامنٹ میں پارلیمانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی کا کریڈٹ کپتان کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم کوجاتا ہے اور ٹرائلزکے بعد ایک متوازن ٹیم منتخب کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے انعقاد سے پارلیمانی سفارتکاری کے استحکام میں مدد ملے گی۔