سپیکرو ڈپٹی سپیکر کی پاک ایران سرحد کے قریب چکاب سیکٹر میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

117
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے پاک ایران سرحد کے قریب چکاب سیکٹر میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ۔ اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے حملے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر شہادت پانے والے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ملک دشمن عناصر دہشتگردی کے ذریعے ملکی امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے نبرد آزما ہے۔دہشتگردی کے خلاف کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نےشہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی ۔