32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی سربراہی میں...

سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریبات میں شرکت کیلئے لاہور روانہ

- Advertisement -

مظفرآباد۔5ستمبر (اے پی پی):سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریبات میں شرکت کیلئے لاہور روانہ ہو گیاجس میں سابق وزرائے اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان،سردار یعقوب خان،وزرا سردار جاوید ایوب،جاوید اقبال بڈھانوی ممبر اسمبلی نبیلہ ایوب، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین،پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر،سابق پریس سیکرٹری راجہ وسیم خان، راجہ ارشد خان،چوہدری رضا،مصطفی ملک،مسعودافضل، ظہیر چوہدری شامل ہیں وفد جناح ہاؤس اور تاریخی مقامات کا دورہ کرے گا ،

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دے گااور شہدائے افواج پاکستان کے مقبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھا کر فاتحہ خوانی کرے گا۔کشمیر ہاوس اسلام آباد سے قافلہ کی روانگی کے موقع پر وزیر حکومت میاں عبد الوحید نے دعائے خیر پڑھ کر روانہ کیا ۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مضبوط خوشحال جمہوری پاکستان ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق کی ضمانت بھی ہے اور وفاق کی علامت بھی ، بھارت کی چال بازیوں کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہے ،چھ ستمبر ملک پر مرمٹنے کا درس دیتا ہے اور قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت اور انکے ورثاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387084

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں