- Advertisement -
اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے جامشورو سے سیہون شریف جانے والی زائرین کی کوسٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
منگل کواپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرما نے کی دعا ۔
- Advertisement -
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نےزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور متعلقہ احکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی دی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=360728
- Advertisement -