سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات

114

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الہی نے ملاقات جس میں ملک کی موجودہ سیاسی،معاشی و اقتصادی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی میں ہی عوامی مسائل کا حل مضمر ہے، قانون سازی کےلئے پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا، ایوان کی کاروائی میں پارلیمانی روایات اور قواعد و ضوابط کوملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے، ایوان کا تقدس اور احترام کا خیال رکھنا تمام اراکین کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کےلئے تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات ا±ٹھانے ہونگے، ملک اس وقت ایک مشکل معاشی دورسے گزر رہا ہے اس بحران پر قابو پانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہونگے، معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری مہم پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔