سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار

89
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ایوان سے چلے گئے
profile pic

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں۔

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپنانا ہوگا۔اراکین پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں ان کی عزت سب پر لازم ہے۔ہمیں سیاست میں برداشت، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

واقعہ کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی۔اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔