سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کا سینئر صحافی ارشد شریف کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت

81
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے سینئر صحافی ارشد شریف کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ پیر کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے ۔

انہوں نےغمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّه تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔