سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری پرویز اشرف اور ولید اشرف سے ان کی والدہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار

150
سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق وزیر و سینئر رہنما پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف اور صدر پی پی پی ضلع بھمبر چوہدری ولید اشرف سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا، والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، غم اور دکھ کی اس گھڑی میں چوہدری پرویز اشرف، ولید اشرف اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔