Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی دی ہیگ میں قرآن پاک...

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےنیدرلینڈزکے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،اس گھناؤنے فعل سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے احساسات و جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔

منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو بھی دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مقدس مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور تمام مذاہب کی تعلیمات اور عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے،اسلام میں انتشار، بدامنی، نفرت انگیز کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ۔

- Advertisement -

سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ اس قسم کے گھناونے واقعات سے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے نفرتیں پیدا ہوتی ہیں جو دنیا کے امن کے لیے خطرے کا باعث ہیں،عالمی برادری ایسی شرمناک کارروائیوں کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں