سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی 65ویں کامن ویلتھ کانفرنس کے موقع پر کینیڈا، سری لنکا کے سپیکرز اور سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ سے ملاقاتیں

283

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کینیڈا اور پاکستان کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے کیلئے پارلیمانی سطح پر رابطے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعرات کو کینیڈا میں کینیڈین ہائوس آف کامنز کے سپیکر اینٹونی روکا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کی جانے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کردار ادا کرے۔انہوں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کینیڈا میں پاکستانی طلباء اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے بارے میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباء اور پاکستانی تارکین وطن ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں ویزوں کے حصول کیلئے درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا جائیں۔ انہوں پاکستانیوں کیلئے ویزا کے اجراء کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور ویزہ آفس کو ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کینیڈا کیلئے سفر کرنے والوں کو ویزا کے حصول کیلئے 110 دنوں کا انتظار کرنا پڑتا جسے 7 دنوں تک محدود کیا جائے۔ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی شدید حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سپیکر نے سری لنکا کے سپیکر مہندا ابے وردنا سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے سری لنکا کی پارلیمنٹ کی جانب سے جمہوریت کے دفاع اور معاشی بحران کے دوران سری لنکا کی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے سری لنکا کی پارلیمنٹ کی جانے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

rajدریں اثناء سپیکر راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں پاکستان کے پارلیمانی وفد سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن سٹیفن ٹونگ، کینیڈا کے سینٹ کے سپیکر جارج جے فیوری سے بھی ملاقاتیں کیں۔ دونوں رہنمائوں نے پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔