28.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بیورو چیف اے آر وائی...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بیورو چیف اے آر وائی نیوز سندھ سید محمد شکیل کے انتقال پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےبیورو چیف اے آر وائی نیوز سندھ سید محمد شکیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نےسید محمد شکیل کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے سید محمد شکیل کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سید محمد شکیل کی صحافت کے شعبے میں پیش کی جانے والی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا ء کرے اور مرحوم کے اہلِخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبرِ جمیل دے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586614

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں