اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عبدالستار ایدھی مرحوم کو ان کی سماجی خدمات کے حوالے سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی انسانیت کی بے مثال خدمت کی بدولت ہر پاکستانی کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
پیر کو اعبدالستار ایدھی مرحوم کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم عبدالستار ایدھی نے دکھی انسانیت کیلئے بے مثال خدمات سر انجام دی ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت عظیم کام ہے، عبدالستار ایدھی نے دہائیوں تک دکھی انسانیت کی خدمت کی اور لاتعداد بے سہاروں کا سہارا بنے،
ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ کے تربیت یافتہ بے سہارا بچے آج ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=482826