سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد

86

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔ اپنے بیان میں سپیکرقومی اسمبلی نے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔سپیکر نے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پورے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا اور ناقابل شکست رہی۔امید ہے کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اسی روایت کو برقرار رکھے گی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، قوم کو اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پر فخر ہے، خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنا پوری قوم کیلئے خوشی کا باعث ہے۔