23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نور الزماں کو ورلڈ انڈر...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نور الزماں کو ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےنور الزماں کو ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے نور الزماں کو ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نور الزماں نے سکواش کی دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے۔

نور الزماں نے ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ان کی صلاحیتوں پر قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا سکواش میں کھویا ہوا مقام بحال ہو گا،پاکستانی نوجوان بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے سکواش چیمپئن نور الزماں کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580440

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں