سپیکر قومی اسمبلی و ڈپٹی سپیکر کی شمالی وزیرستان میں فوجی قافلہ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

209

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلہ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے 2 سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطاکرے۔