سپیکر قومی اسمبلی کا بجٹ کے دوران قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی میں احسن کردار پر بعض اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کو خراج تحسین

6

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بجٹ کے دوران قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی میں بعض اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کی طرف سے احسن کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کے دوران کہا کہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی میں شہرام خان ترکئی، مبین عارف، جاوید حنیف، شرمیلا ، حشام فاروقی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، اختیار بیگ، علی سرفراز اور شاہدہ بیگم نے بجٹ کے حوالے سے فنانس کمیٹی میں بڑا احسن کردار ادا کیا ہے جس کی وزیر خزانہ نے بھی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کمیٹیوں میں کام کرنے والے اراکین کے حوالے سے رپورٹ لیتا رہتا ہوں جو اچھا کردار ادا کرتا ہے اس کو ایوان میں سراہا جانا چاہئے۔