- Advertisement -
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان کی یونین کونسل قاضیاں سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی سہیل مجید بٹ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کوسپیکر قومی اسمبلی نے سہیل مجید بٹ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اورکہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419525
- Advertisement -