22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی کی اپنے ہاؤس انچارج راجہ محمد عارف کی نماز...

سپیکر قومی اسمبلی کی اپنے ہاؤس انچارج راجہ محمد عارف کی نماز جنازہ میں شرکت

- Advertisement -

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے ہاؤس انچارج حاجی راجہ محمد عارف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر نے حاجی راجہ محمد عارف کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان کے نماز جنازہ میں راجہ جاوید اشرف، خرم پرویز راجہ، بیرسٹر شاہ رخ پرویز راجہ ، چوہدری اعظم پرویز، چیئرمین راجہ عرفان عزیز اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

- Advertisement -

نماز جنازہ گوجر خان کے گاؤں کرسال یونین کونسل موہڑہ نوری میں ادا کی گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے راجہ محمد عارف کے انتقال پر گہرے اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حاجی راجہ محمد عارف نا صرف میری برادری میرا قبیلہ تھے بلکہ میری فیملی کے ایک فرد کی طرح تھے۔ان سے میری رفاقت نصف صدی پر محیط تھی۔مرحوم کا انتقال اہلخانہ سمیت ہم سب کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں