سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ابھی تک اراکین اسمبلی کے استعفی کا کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا،الیکشن کمیشن

47
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب ،چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ابھی تک اراکین اسمبلی کے استعفی کا کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا،سپیکر سے استعفوں کے نوٹیفکیشن کی موصولی پر الیکشن کمشن قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

پیر کو یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے بارے میں لکھے گئے خط پر غور کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ابھی تک کسی رکن کے استعفی کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے موصول نہیں ہوا ہے۔

یہ کیس کمیشن کو موصول ہوتے ہی اس پر کارروائی ہوگی۔دریں اثنا ءالیکشن کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اورپنجاب اسمبلی کی جانب سے آرٹیکل 63 اےکے تحت ارکان کے خلاف بھجوائے گئے کیسز پر سماعت کے لئے 28 اپریل جبکہ صوبائی اسمبلی کو 6 مئی کو طلب کرلیا۔